Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر تین سال تک ٹیم میں کسی قسم کی بہتری نہیں لا سکے۔
انھوں نے کہا کہ مجھے بتائیں جب تین سال پہلے مکی آرتھر نے ٹیم کو جوائن کیا تھا تو ٹیم کی کارکردگی کیا تھی اور ان کا تین سالہ دور ختم ہونے کے بعد قومی ٹیم میں کیا بہتری آئی؟
سابق کپتان نے کہا سوائے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے ون ڈے اور ٹیسٹ میں ٹیم کا معیار مزید گر گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر تین سال میں بیٹسمینوں کا شارٹ گیندوں پر آؤٹ ہونے کا مسئلہ بھی نہیں حل کر سکے۔
اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں ٹیم نے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی لیکن اس کے باوجود قومی ٹیم چند کھلاڑیوں کی گرد گھوم رہی ہے اور نئے کھلاڑیوں کو موقع نہیں دیا جا رہا۔