Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) اور ٹیم مینجر ثمین رانا نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں کوئی سچائی نہیں، ہم کھلاڑیوں کا انتخاب صرف ڈرافٹ سے کر سکتے ہیں۔
ثمین رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز نے ہمیشہ قوانین کی پیروی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر بین اسٹوکس پی ایس ایل کے لیے دستیاب ہوئے تو یقیناََ ہر ٹیم ان کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرنا چاہے گی۔
بین اسٹوکس اگر پی ایس ایل کے ڈرافٹ میں شامل ہوتے ہیں تو لاہور قلندرز کے پاس سنہری موقع ہو گا کہ وہ بین اسٹوکس کو اپنی ٹیم میں شامل کر لے کیونکہ ڈرافٹ میں پہلا کھلاڑی انتخاب کرنے کا موقع ان کے پاس ہو گا۔