Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے۔ ہیڈکوچ کے عہدے کے لیے ساؤتھ افریقہ کے سابق کرکٹر جوہان بوتھا کا انٹرویو بھی لے لیا گیا ہے۔ ہیڈکوچ کی پوزیشن کے لیے اپلائی کرنے والے جوہان بوتھا کا انٹرویو پی سی بی کے پانچ رکنی پینل نے ویڈیو لنک کے ذریعے لیا۔
37 سالہ جوہان بوتھا نے پانچ ٹیسٹ میچز میں 17، 78 ون ڈے میچز میں 72 اور چالیس ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 37 وکٹیں حاصل کیں۔ جوہان بوتھا پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی کوچنگ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔
ہیڈکوچ کے لیے مصباح الحق، ڈین جونز اور محسن حسن خان کے انٹرویوز بھی لیے جا چکے ہیں تاہم اس دوڑ میں مصباح الحق ہی سب سے مضبوط امیدوار دکھائی دے رہے ہیں جو اس وقت لاہور میں جاری پری سیزن کیمپ کی نگرانی کر رہے ہیں۔