Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Caribbean Premier League 2019

پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈیز روانہ ہو گئے ہیں۔ شاداب خان کو لاہور میں جاری پری سیزن تربیتی کیمپ سے چھٹی بھی مل گئی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق شاداب خان کی وطن واپسی 10 ستمبر تک ہو سکتی ہے کیونکہ پاکستان کا ڈومیسٹک سیزن 14 ستمبر سے شروع ہونے جا رہا ہے اور شاداب خان اس سے قبل واپس آ جائیں گے۔
شاداب خان گیانا ایمازون واریئرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے جس کی قیادت شعیب ملک کے سپرد ہے۔ آصف علی کی بھی کیریبین پریمیر لیگ میں شرکت کیلئے ویسٹ انڈیز روانگی جلد متوقع ہے۔
پی سی بی نے محمد حفیظ کو بھی سی پی ایل کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے جبکہ فاسٹ بولر محمد حسنین پہلے ہی ویسٹ انڈیز پہنچ چکے ہیں جہاں وہ سی پی ایل میں ٹرنباگو نائٹ رائڈرز کی نمائندگی کریں گے۔