Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے راستے ہموار ہونے لگے ہیں۔ سری لنکا کی مینز ٹیم کے بعد بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم کے دورہ پاکستان کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 26 اکتوبر کو ہو گا جو 4 نومبر کو ختم ہو گی۔ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 اور تیسرا 30 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 2 نومبر اور دوسرا 4 نومبر کو ہو گا۔
مہمان ٹیم 23 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔ مینز کرکٹ ٹیم کے بعد اب ویمن کرکٹرز کو بھی ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا اور کراچی میں سیریز کھیلی گئی تھی۔