Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسپورٹس کمیونٹی بھی یک زبان ہو گئی۔ ملک بھر میں کشمیریوں کے لیے فیڈریشنز اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے تقاریب کا اہتمام کیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین پی سی بی، چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان سمیت قومی کھلاڑی شریک ہوئے۔
تقریب میں حسن علی، آصف علی، امام الحق، بلال آصف، وہاب ریاض، اسد شفیق، اظہر علی اور یاسر شاہ سمیت کئی کرکٹرز نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔
کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا پیغام دینے کے لیے ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔ کراچی میں جاری انڈر-19 کے کیمپ میں بھی کھلاڑیوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
احمد شہزاد نے بھی آرمی میوزیم لاہور میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی فوجی ظلم کر رہے ہیں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے چپ سادھی ہوئی ہے، کشمیری بھائیوں کو پیغام دیتا ہوں کہ پاکستان پہلے بھی کشمیر کے ساتھ تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔