Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کھیل کوئی بھی ہو، اگر آپ فٹ نہیں ہیں تو آگے بڑھنا بہت مشکل ہو جاتا ہے مگر چند مثالیں ایسی بھی ہیں کہ کھلاڑیوں کے پاس فٹنس تو نہیں تھی مگر ان کا جذبہ انھیں بہت آگے لے گیا۔ ایسی ہی ایک مثال ویسٹ انڈیز کے کرکٹر راہقیم کارن وال ہیں جنہوں نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنا ڈیبیو کیا۔
اپنے ڈیبیو پر انھوں نے پہلے ایک کیچ پکڑا اور اس کے بعد اپنی آف اسپن سے چتیشور پجارا کو پویلین بھی بھیج دیا۔ راہقیم کارن وال نے 140 کلو وزن کے ساتھ ڈیبیو کیا ہے اور وہ دنیا کے سب سے وزنی ٹیسٹ کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔
راہقیم کارن وال سے پہلے آسٹریلیا کے واروک آرمسٹرونگ سب سے وزنی کرکٹر تھے جنہوں نے 133 کلو وزن کے ساتھ آسٹریلیا کے لیے 50 ٹیسٹ میچز کھیلے۔ انھوں نے 50 ٹیسٹ میچوں میں 87 وکٹوں کے ساتھ 2,863 رنز بھی اسکور کیے تھے۔