Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلیںڈ نے اپنی 13 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بولنگ کرتے ہوئے پنڈلی کی انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اپنی فٹنس سے سلیکٹرز کو متاثر نہیں کر سکے۔ جیمز اینڈرسن ایشز سیریز کے آخری دونوں میچز نہیں کھیل سکیں گے۔
سمرسیٹ کاؤنٹی ٹیم کے فاسٹ بولر کریگ اوورٹن کو 13 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ناقص پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے جیسن روئے ایک مرتبہ ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ 4 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کی 13 رکنی ٹیم: جو روٹ (کپتان)، جونی بیٹرسٹو (وکٹ کیپر)، جوفرا آرچر، اسٹورٹ براڈ، روری برنز، جوز بٹلر، سیم کرن، جو ڈینلے، جیک لیچ، کریگ اوورٹن، جیسن روئے، بین اسٹوکس اور کرس ووکس۔