بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر روندر جدیجا اور بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی اسپنر پونم یادیو کو اسپورٹس میں ان کی کامیابیوں پر بھارتی حکومت کی جانب سے ارجنا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ روندر جدیجا اس وقت دورہ ویسٹ انڈیز پر بھارتی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں جس وجہ سے وہ ایوارڈز تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔
رواں سال اپریل میں بھارتی حکومت کی جانب سے 19 ایتھلیٹ کو اس ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا جس میں صرف چار ہی کرکٹر شامل تھے۔ روندر جدیجا اور پونم یادیو کے علاوہ جسپریت بمراہ اور محمد شامی کو ارجنا ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔
روندر جدیجا نے بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ارجنا ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔ روندر جدیجا نے پونم یایدو اور ایوارڈ حاصل کرنے والے دوسرے ایتھلیٹس کو مبارکباد دی تھی۔