Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آرام کی غرض سے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال بھی افغانستان کیخلاف ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔ فاسٹ بولر تسکین احمد کی ٹیسٹ ٹیم میں دو سال بعد واپسی ہوئی ہے۔ تسکین احمد نے بنگلہ دیش کی جانب سے آخری ٹیسٹ میچ اکتوبر 2017 میں کھیلا تھا۔
رواں سال کے آغاز پر نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی تسکین احمد کو ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا لیکن ٹخنے کی انجری کی وجہ سے وہ کرکٹ سے دور ہو گئے تھے۔ افغانستان کے خلاف ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کریں گے۔
بنگلہ دیش اسکواڈ: شکیب الحسن (کپتان)، سومیا سرکار، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفیق الرحیم، لٹن داس، محموداللہ، محمد مٹھن، مصدق حسین، مہدی حسن، تیج السلام، نعیم حسن، ابو جید، تسکین احمد اور عبادت حسین۔