Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگز میں پانچ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ صرف آسٹریلیا کے پاس تھا مگر 2001 میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف یہ ریکارڈ برابر کر دیا اور اس کے بعد یہ ریکارڈ آج تک نہ بن سکا۔ ملتان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی ٹیم صرف 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ جواب میں پاکستان نے رنز کے انبار لگا دیئے۔
اوپنرز سعید انور اور توفیق عمر نے سنچریاں اسکور کیں۔ اس کے بعد مڈل آرڈر میں محمد یوسف، انضمام الحق اور عبدالرزاق نے بھی سنچریاں اسکور کیں۔ پاکستان نے تین وکٹوں پر 546 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی تھی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان نے یہ ٹیسٹ میچ ایک اننگز اور 264 رنز سے جیت لیا تھا۔ اس ٹیسٹ کے بعد کوئی بھی ٹیم آج تک یہ منفرد ریکارڈ برابر نہیں کر سکی ہے۔