Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر اب تک ایشز سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ جوفرا آرچر نے ایشز سیریز کے دو میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ایشز سیریز کے دو ٹیسٹ میچز باقی ہیں جن میں جوفرا آرچر کی شرکت بھی یقینی نظر آ رہی ہے۔ جوفرا آرچر حریف آسٹریلوی بیٹسمینوں کے لیے خوف کی علامت بنے ہوئے ہیں۔
جوفرا آرچر سونے کی بنی ہوئی چین، بالیوں اور گھڑیوں کا استعمال کرتے ہیں۔ ایک جیولری کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جوفرا آرچر کے لیے ایک ایسی منفرد سونے کی چین تیار کر رہے ہیں جس میں قیمتی روبی پتھر لگایا جائے گا۔
جوفرا آرچر جتنے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو آؤٹ کریں گے اتنے روبی پتھر اس چین میں لگائے جائیں گے۔ اس سے قبل ورلڈکپ میں انگلینڈ کی کامیابی کے بعد ان کے لیے سونے کی چین تیار کی گئی تھی جس میں ہیرے لگے ہوئے تھے۔