Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسد علی خان کی سربراہی میں چار رکنی نومینیشن کمیٹی قائم کی گئی جس میں شاہ ریز، عبداللہ خان، بیرسٹر سلمان اور بختیار خواجہ بطور آزاد رکن شامل ہیں۔
کمیٹی بورڈ آف گورنرز کے لیے 4 آزاد ڈائریکٹرز، الیکشن کمشنر، ڈپٹی الیکشن کمشنر اور ایڈجوڈیکٹرز کے لیے نام تجویز کرے گی۔ اجلاس میں نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کی متفقہ طور پر منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں مالی سال 20-2019 کے لیے پی سی بی سینٹرل بجٹ سمیت آڈٹ کمیٹی کی متعدد سفارشات کی منظوری دی گئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے کرکٹ کمیٹی اجلاس پر بی او جی اراکین کو بریفنگ دی اور قومی ٹیم کی مینجمنٹ کے انتخاب کے لیے جاری عمل پر اعتماد میں لیا۔
بی او جی اراکین کو کرکٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے وفد کی آمد سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز اور چیف ایگزیکٹو کیون روبرٹس 16 سے 18 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔