Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 5 ستمبر سے شروع ہو گا جس کی میزبانی بنگلہ دیش کر رہا ہے۔ افغانستان کے مضبوط اسپن اٹیک سے سب ہی واقف ہیں اور بنگلہ دیشی ٹیم نے بھی اس کے لیے بھرپور تیاری شروع کر دی ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اوپنر شادمان اسلام نے ٹریننگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے اسپنرز راشد خان اور محمد نبی مختلف ورائٹی سے گیند کراتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دونوں بولرز اپنے کام میں مہارت رکھتے ہیں جبکہ ہم فاسٹ بولرز کا سامنا اچھے سے کرتے ہیں لیکن افغانستان سے میچ کے لیے ہمیں اسپن کی بھی بھرپور تیاری کرنا ہو گی۔
شادمان اسلام نے کہا کہ ہمیں راشد خان سے کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ محدود اوورز کی کرکٹ اور ٹیسٹ کرکٹ میں بولنگ کرانا الگ الگ کام ہے، ہم ان کے لیے ویسی ہی تیاری کریں گے جیسے دوسرے افغان اسپنرز کے لیے کریں گے۔