Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے دائیں گھٹنے کا آپریشن کرا لیا ہے اور اس وقت وہ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہی موجود ہیں۔ شعیب اختر نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے مطابق انھیں مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں 2 سے 3 ہفتے لگ جائیں گے۔ انھوں نے میلبرن میں اپنے مداحوں سے ملاقات بھی کی۔ شعیب اختر نے مداحوں سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ لمحات ہیں جب میلبرن میں خوبصورت مداحوں سے ملا۔ انھوں نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے آنے اور میری صحتیابی سے متعلق دریافت کرنے کا بہت شکریہ۔