Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کی جانب سے کھیل کر نام بنانے والے شاہین شاہ آفریدی کو فرنچائز نہ بھولی۔ پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر ڈینگی کے مرض کی وجہ سے پری سیزن کیمپ سے باہر ہو چکے ہیں اور اس وقت وہ لاہور کے اسپتال میں داخل ہیں۔
لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے فرنچائز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کی خیریت دریافت کی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پش کیا۔ انھوں نے شاہین آفریدی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل میں اب تک صرف لاہور قلندرز کی جانب سے ہی کھیلے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے 2018 اور 2019 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی۔ انھوں نے 15 میچز میں 17 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔