Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ شکیب الحسن نے 606 رنز اور 10 وکٹیں اپنے نام کی تھیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں رسائی نہیں دلا سکے تھے۔ شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے پہلے مرحلے سے باہر ہونے کی ایک بنیادی وجہ کپتان مشرفی مرتضیٰ کی غیرمعیاری پرفارمنس تھی۔
انھوں نے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ ہم ورلڈکپ میں بہت آگے تک جائیں گے لیکن بڑے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے پوری ٹیم کا پرفارم کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ایک کھلاڑی کی پرفارمنس اچھی نہیں ہوتی تو وہ انفرادی کارکردگی کو ترجیح دیتا ہے۔
شکیب الحسن نے مزید کہا کہ جب سے مشرفِی مرتضیٰ کپتان بنے ہیں ان کے ساتھ یہی مسئلہ رہا ہے، ٹیم کے بہتر نتائج کیلئے کپتان کا پرفارم کرنا بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ کپتان کی اچھی یا بری پرفارمنس کا ٹیم پر بہت فرق پڑتا ہے۔