Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لیسٹرشائر ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے اور اب وہ وطن واپس آ گئے ہیں۔ محمد عباس کا کہنا ہے کہ انھوں نے انگلینڈ میں بہت اچھا وقت گزارا اور ٹیم مینجمنٹ نے بھی انھیں بہت سپورٹ کیا۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ سیزن زیادہ اچھا نہیں رہا، ٹورنامنٹ کے دوران موسم بالکل بھی اچھا نہیں تھا جس وجہ سے بال زیادہ سوئنگ بھی نہیں ہو رہی تھی جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ریورس سوئنگ بھی بہت کم ملا۔
انھوں نے کہا کہ موسم کی وجہ سے ہماری ٹیم کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، دو ایسے میچ بارش کے باعث ڈرا ہوئے جو ہم جیت سکتے تھے۔ محمد عباس نے مزید کہا کہ 2020 میں پاکستان کو انگلینڈ میں سیریز کھیلنی ہے، اگر ٹیم میں شامل ہوا تو کاؤنٹی کا تجربہ ضرور فائدہ مند ثابت ہو گا۔ محمد عباس نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے 9 میچوں میں 29 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
#Pakistan#Leicestershire