Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے بولنگ ایکشن پر مخالف ٹیم کے فینز کئی مرتبہ سوال اٹھاتے نظر آتے ہیں مگر اب دو سابق کرکٹرز نے اس شک کو مسترد کر دیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف جسپریت بمراہ کی ہیٹ ٹرک کے بعد سابق ویسٹ انڈین کرکٹر این بشپ نے کہا کہ کچھ لوگ بمراہ کے بولنگ ایکشن پر سوال اٹھاتے ہیں مگر ان کی نظر میں بھارتی بولر کا ایکشن بالکل درست ہے۔
انھون نے کہا کہ یہ ایکشن تھوڑا منفرد ضرور ہے مگر قانون کے دائرے میں ہے اور جو الزام لگاتے ہیں انھیں آئینہ دیکھنے کی ضرورت ہے۔ سنیل گواسکر نے کہا کہ جو ایکشن پر سوال اٹھاتے ہیں ان کا نام بتائیں، بمراہ کا ایکشن بالکل کلیئر ہے، ان کا ہاتھ ٹیڑھا نہیں بلکہ گیند چھوڑتے وقت اور اس سے پہلے بالکل سیدھا ہوتا ہے۔