Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کو اب تک ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں شکست ہضم نہیں ہوئی۔ اپنے ایک بیان میں جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ اس دن کراؤڈ بہت چارج تھا، ہمیں ایک دوسرے کی آواز تک نہیں آ رہی تھی، ہمیں اپنا وقت لینا چاہیے تھا اور کمیونیکیشن بھی بہتر ہو سکتی تھی، ہم فیلڈ میں بہتری کر سکتے تھے اور بولنگ میں کچھ تبدیلیاں بھی کر سکتے تھے۔
انھوں نے کہا کہ ہم مختلف حکمت عملی بنا کر جیک لیچ کو زیادہ اسٹرائیک پر لا سکتے تھے۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ میں سب کچھ بہت تیزی سے تبدیل ہوا تاہم یہ اگلی مرتبہ کے لیے اچھا تجربہ ہو گیا ہے۔
جوش ہیزل ووڈ کا کہنا تھا کہ ہم نے تیسرے ٹیسٹ میں بہت اچھی بولنگ کی تاہم ہمیں ایک بہت اچھے کھلاڑی سے شکست ہو گئی، نیتھن لائن وکٹ لینے کے لیے اچھی چوائس تھے مگر ہم نے مواقع ضائع کر دیئے۔