Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے بیٹسمین عمر اکمل پر ماضی میں ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے کئی مرتبہ الزامات لگے اور کئی مرتبہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی وجہ سے ٹیم سے باہر بھی ہوئے۔ عمر اکمل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بدل گئے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں عمر اکمل نے کہا کہ شائقین اب مجھے بدلا ہوا انسان پائیں گے، غلطیوں سے سبق سیکھنے کے ساتھ بیٹنگ میں بہتری لانے پر بھی بہت کام کر رہا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ مجھے ایک بار پھر ملک کی نمائندگی کا موقع ملنے کا یقین ہے، ٹیم کیلئے بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہتا ہوں اور ہمیشہ کی طرح کلب کرکٹ پر ہی زیادہ توجہ ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ بورڈ حکام کرکٹ کی بہتری کیلئے جو کچھ کرنے جا رہے ہیں میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔
عمر اکمل نے مزید کہا کہ مصباح الحق کے ساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیل چکا ہوں، ڈپارٹمنٹ کیلئے کھیلنا شروع کیا تو وہ ساتھ تھے، محمد حفیظ میرے لیے رول ماڈل رہے ہیں، اگر مصباح کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا تو اس سے ٹیم کی کارکردگی کا معیار بلند ہو گا اور بیٹسمینوں کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔