Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک حاصل کرنے والے تیسرے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جسپریت بمراہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کی۔ ڈیرن براوو، شمارا بروکس او روسٹن چیز ان کا شکار بنے۔
جسپریت بمراہ سے پہلے ہربھجن سنگھ نے 2001 میں آسٹریلیا کے خلاف کولکتہ میں ہیٹ ٹرک کی اور اس کے بعد عرفان پٹھان نے 2006 میں پاکستان کے خلاف کراچی میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ جسپریت بمراہ اپنے اس اعزاز پر کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔
ٹویٹر پر انھوں نے لکھا کہ یہ دن وہ کبھی نہیں بھول سکیں گے۔ جسپریت بمراہ نے اس ہیٹ ٹرک کا کریڈٹ کپتان ویرات کوہلی کو دے دیا اور کہا کہ کپتان کے اچھے رویو کی بدولت میری ہیٹ ٹرک مکمل ہوئی۔ ٹویٹر پر بربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان نے بھی انھیں ہیٹ ٹرک کلب میں شمولیت پر مبارکباد دی۔ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ انھیں بمراہ پر فخر ہے۔