Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سمرسیٹ کا سفر ختم ہو گیا اور پاکستان ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم نے شاندار کاؤنٹی سیزن کے بعد سمرسیٹ کو الوداع کہہ دیا۔ وہ اب پاکستان ٹیم کا پری سیزن کیمپ جوائن کریں گے۔ سمرسیٹ کو الوداع کہتے ہوئے بابر اعظم نے اسکواڈ کے ساتھ تصویر ٹویٹر پر شیئر کی اور کہا کہ سمرسیٹ کی فیملی اور فینز کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔
انھوں نے کہا کہ میں پیار دینے پر آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جواب میں سمرسیٹ نے بھی بابر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سمرسیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
بابر اعظم نے سمرسیٹ کے لیے 13 میچز میں 52 کی شاندار اوسط سے 578 رنز بنائے اور وہ اب تک ایونٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔ 13 میچز میں بابر اعظم نے ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں اسکور کیں۔
#Pakistan#Somerset