Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ 1992 اور 2019 میں پاکستان ٹیم کے لیے کئی مماثلت سامنے آئیں مگر اس کے باوجود پاکستان ٹیم ورلڈکپ جیتنے کے بجائے سیمی فائنل میں بھی نہیں پہنچ سکی۔ اب 2005 اور 2019 کی ایشز سیریز میں بھی مماثلت سامنے آ رہی ہے۔ 2005 کی ایشز سیریز کے ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے دو رنز سے کامیابی حاصل کی اور اس میچ کے ہیرو آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف تھے جنھوں نے سات وکٹوں کے ساتھ 141 رنز بھی اسکور کیے تھے۔
رواں ایشز سیریز میں انگلینڈ نے ہیڈنگلے ٹیسٹ میں ایک وکٹ سے فتح سمیٹی اور اس میچ کے ہیرو آل راؤنڈر بین اسٹوکس بنے جنہوں نے میچ میں چار وکٹیں لیں اور 143 رنز بنائے۔ 2005 میں بھی تین میچز کے بعد سیریز 1-1 سے برابر تھی۔
سابق آّسٹریلوی کرکٹر این چیپل نے اس حوالے سے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں انھوں نے جو سیریز دیکھیں ان میں ایشز سیریز 2005 سب سے بہترین تھی، امید ہے کہ اس سیریز کے اگلے دونوں ٹیسٹ میچز بھی سنسنی خیز ہوں گے۔