Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا جاری ہے اور پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے تاہم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز پر کیوی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ فاسٹ بولر لوکی فرگوسن انجری کا شکار ہو کر ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل پریکٹس کے دوران ان کا انگوٹھا ٹوٹ گیا تھا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گیری اسٹیڈ کے مطابق لوکی فرگوسن کو صحتیاب ہونے میں چار سے چھ ہفتے درکار ہوں گے۔ کیوی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ٹم ساؤتھی، سیٹ رینس اور اسکاٹ کوگگیلجن پر ہی اکتفا کرنا ہو گا کیونکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں متبادل کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔
گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے لوکی فرگوسن یکم نومبر سے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔