سری لنکن ٹیم کے فاسٹ بولر لستھ ملنگا نے شاہد آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹوں ریکارڈ توڑ دیا۔ لستھ ملنگا نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دو شکار کیے اور اپنی وکٹوں کی تعداد 99 کر لی ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز شاہد آفریدی کو حاصل تھا جنہوں نے 99 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 24.44 کی اوسط سے 98 وکٹیں حاصل کی ہوئی تھیں۔
لستھ ملنگا نے صرف 74 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 99 وکٹیں اپنے نام کر کے یہ ریکارڈ شاہد آفریدی سے چھین لیا۔ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ٹاپ 5 بولرز میں سے تین پاکستانی بولرز شامل ہیں۔ لستھ ملنگا 99 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر موجود ہیں۔
شاہد آفریدی 98 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر اور شکیب الحسن 88 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ 85 شکار کرنے والے عمر گل چوتھے اور پانچویں پوزیشن پر سعید اجمل 85 وکٹوں کے ساتھ براجمان ہیں۔