Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ساؤتھ افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ نہیں بنایا گیا اور ان کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین ریشب پانٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ بھارت کے سابق کپتان سورو گنگولی کا کہنا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی کے اسکواڈ میں نہ ہونے سے انھیں کوئی حیرانی نہیں ہوئی۔
سورو گنگولی نے کہا کہ ریشب پانٹ کو مسلسل موقع دینا ٹیم مینجمنٹ کی درست حکمت عملی ہے۔ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ جب دھونی نئے بھارتی ٹیم میں آئے تھے انھیں بھی اسی طرح مسلسل مواقع فراہم کیے گئے تھے۔
انھوں نے کہا کہ ریشب پانٹ کا دھونی سے موازنہ نہیں کرنا چاہیئے، ریشب پانٹ اگلے پانچ سال میں بھی دھونی کے برابر مقام حاصل نہیں کر سکتے کیونکہ انھوں نے 15 سال کرکٹ کھیل کر یہ مقام حاصل کیا ہے لیکن مستقبل کیلئے ریشپ پانٹ کو وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر تیار کرنا ایک درست فیصلہ ہے۔