Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این سی اے کا نام نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر ہو گا۔ تمام صوبوں میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی شاخیں بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ اکیڈمی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے کرکٹ بورڈ نے ڈیوڈ پرسنس کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈیوڈ پرسنس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سہولیات کا جائزہ لیں گے۔ وہ ہائی پرفارمنس سینٹر قائم کرنے کے حوالے سے پلان تیار کریں گے۔ ڈیوڈ پرسنس کا اگر بین الاقوامی سطح پر تجربہ دیکھا جائے تو وہ 2000 میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ بنے پھر اس کے بعد 2005 میں انھیں انگلش ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ مقرر کیا گیا۔
2007 میں ڈیوڈ پرسنس کو ای سی بی پرفارمنس کا ڈائریکٹر بنایا گیا اور 19 سال تک انھوں نے انگلش کرکٹ بورڈ میں مختلف عہدوں پر اپنی خدمات انجام دیں۔ 19 سال تک انگلش کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کے بعد انھوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔