Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین فخر زمان دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں۔ فخر زمان کے گھٹنے کی ایم آر آئی اسکین رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو موصول ہو گئی ہے اور ڈاکٹرز نے انھیں ایک ہفتے تک آرام تجویز کیا ہے لیکن ایک ہفتے کے بعد بھی فخر زمان کو فوری طور پر کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی نے فخر زمان کی ایم آر آئی اسکین رپورٹ کا جائزہ لیا اور فخر زمان کیلئے بحالی پروگرام جاری کر دیا ہے جبکہ دس روز بعد ان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان رواں ماہ کی 27 تاریخ سے ون ڈے سیریز کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
فخر زمان اگر سیریز سے قبل صحتیاب ہو کر میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی کو اعتماد میں لے سکے تو یقیناً انھیں اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا لیکن اوپننگ بیٹسمین کی فٹنس ان کے لیے رکاوٹ بھی کھڑی کر سکتی ہے۔