Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو 2017 چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا، وہ ٹیم کے ساتھ انگلینڈ بھی پہنچے لیکن ان فٹ ہونے کی وجہ سے انھیں ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ہی وطن واپس بھیج دیا گیا تھا جس کے بعد وہ اب تک مسلسل ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔
عمراکمل کا ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے فٹنس بہت ضروری ہے لیکن کھلاڑی کو صرف فٹنس کی بنیاد پر ٹیم میں شامل یا باہر کرنا درست نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ میری فٹنس ماضی میں زیادہ اچھی نہیں تھی لیکن اب میں مسلسل ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہا ہوں اور پرفارم بھی کر رہا ہوں۔ عمر اکمل نے مزید کہا کہ کھلاڑی کی صلاحیتوں کو دیکھ کر ٹیم میں شامل کیا جائے مگر فٹنس کو بھی اہمیت دینا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اور کامران اکمل ٹریننگ کر رہے ہیں، امید ہے سلیکشن کیلئے جو فٹنس لیول چاہیئے اس پر پورا اتریں گے۔