Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل سے ایک انٹرویو کے دوران سوال پوچھا گیا کہ کیچ چھوڑنے پر لوگ طنز کرتے ہیں تو آپ کو دکھ ہوتا ہے؟ کامران اکمل نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کیونکہ کیچز تو سب سے ڈراپ ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کئی وکٹ کیپرز ہیں جن سے کیچ ڈراپ ہو جاتا ہے تو زیادہ بات نہیں ہوتی۔
وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ میڈیا میں چند ایسے لوگ ہیں جو بات بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہیں، میں ان چیزوں کے بارے میں زیادہ سوچتا نہیں ہوں بلکہ اپنی محنت جاری رکھتا ہوں۔ کامران اکمل نے شکوہ کیا کہ میں نے 500 کیچز پکڑے بھی ہیں لیکن کوئی یہ نہیں بتایا اور چھوڑنے پر سب ہی بولنا شروع ہو جاتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ اچھا برا وقت ہر کرکٹر پر آتا ہے، بیٹسمین بھی ہر میچ میں اچھا پرفارم نہیں کرتا۔ کامران اکمل نے عماد وسیم اور حسن علی کو مشورہ دیا کہ جب لڑکیوں سے ملیں تو بس انھیں فین ہی سمجھیں اور لڑکیوں کے لیے بہتر ہو گا کہ وہ کرکٹرز کو اسٹار سمجھ کر ملیں۔