Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹر امباتی رائڈ نے ورلڈکپ اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ امباتی رائڈو کی جگہ وجے شنکر کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ ورلڈکپ ختم ہونے کے چند دن بعد امباتی رائڈو نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔ انھوں نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ میں نے اپنے خیرخواہوں کی وجہ سے لیا ہے۔
امباتی رائڈو نے کہا کہ یہ یوٹرن نہیں ہے، مجھے یقین ہے کہ میری کافی کرکٹ باقی ہے اور میری اولین ترجیح یہ ہے کہ اب میں حیدرآباد کی طرف سے زیادہ رنز اسکور کروں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں نے ٹی ٹین لیگ اور کینیڈا میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگ سے ملنے والی منافع بخش آفرز بھی ٹھکرائیں۔ امباتی رائڈو نے بھارت کی جانب سے آخری ون ڈے میچ رواں سال کھیلا تھا۔