Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کافی لمبے عرصے سے قومی ٹیم کی نمائندگی سے محروم ہیں لیکن ان کو آج بھی امید ہے کہ وہ اپنی محنت کے بل بوتے پر کم بیک کریں گے۔ کامران اکمل نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پچھلے چار، پانچ سال سے ٹیم سے باہر ہوں، محنت کر رہا ہوں اور پرامید ہوں کہ کم بیک کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔
وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور ابھی ڈومیسٹک سیزن کی تیاری میں مصروف ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی پوری کوشش کروں گا کہ اچھی پرفارمنس دوں۔
کامران اکمل سے سوال کیا گیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو بریانی بہت پسند ہے، لاہور میں سب سے اچھی بریانی کہاں سے ملتی ہے؟ تو انھوں نے کہا کہ میں نے بریانی ہمیشہ اپنی والدہ اور اپنی بیوی کے ہاتھ کے کھائی ہے، وہی زیادہ اچھی ہوتی ہے۔