Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر واپس وطن لوٹ رہے ہیں۔ بابر اعظم نے سمرسیٹ کو الوداع کہا تو کاؤنٹی ٹیم نے ٹویٹر پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بابر اعظم کے شاندار اعدادوشمار سب کے سامنے رکھ دیے۔ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے 13 میچوں میں سمرسیٹ کی نمائندگی کی۔
انھوں نے 53 کی شاندار اوسط سے 578 رنز اسکور کیے جس میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں شامل تھیں۔ بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ 149 کا رہا جبکہ وہ 60 چوکے اور 14 چھکے لگانے میں بھی کامیاب ہوئے۔
آخری لیگ میچ میں ناکامی کی وجہ سے سمرسیٹ کی ٹیم کوارٹرفائنل مرحلے میں جگہ نہیں بنا سکی۔ اس اہم میچ میں بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے تھے لیکن وہ ابھی بھی ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔
#Pakistan#Somerset