Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کے ستارے گردش میں ہیں۔ پہلے وہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر پری سیزن کیمپ سے باہر ہوئے اور اب انھیں اپنے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہاتھ دھونا پڑ گیا ہے۔ فخر زمان کا انسٹاگرام ہیک ہو چکا ہے جہاں انھیں ایک لاکھ 71 ہزار لوگ فالو کر رہے تھے۔
ہیکر نے ان کا اکاؤنٹ فروخت پر لگا دیا ہے اور فخر زمان ابھی تک اپنا اکاؤنٹ واپس حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے انسٹاگرام سے اپیل کی کہ پاکستانی کرکٹر فخر زمان کا ہیک کیا گیا اکاؤنٹ انھیں واپس دلانے میں مدد کی جائے۔
شاہین آفریدی نے لکھا کہ پاکستانی کرکٹر فخر زمان کا اکاؤنٹ ہیک ہو چکا ہے جو کہ انسٹاگرام سے تصدیق شدہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیا آپ اس معاملے کو دیکھ سکتے ہیں اور یہ اکاؤنٹ واپس حاصل کرنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں؟