بھارتی شہر کولکتہ کی عدالت نے فاسٹ بولر محمد شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ محمد شامی بھارتی ٹیم کے ساتھ دورہ ویسٹ انڈیز پر موجود ہیں۔ عدالت نے محمد شامی اور ان کے بھائی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ محمد شامی اور ان کے اہلخانہ پر اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ عدالت نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو پندرہ دن کے اندر گرفتاری دینے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ محمد شامی پر ان کی اہلیہ حسین جہاں نے غیرازدواجی تعلقات قائم کرنے، تشدد کرنے اور میچ فکسنگ کا الزام لگایا گیا تھا۔ محمد شامی اور ان کے بھائی کے خلاف آئی پی سیکشن 498 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد محمد شامی بھارت واپس پہنچ رہے ہیں۔