Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کی۔ محمد عامر نے ایسیکس کی جانب سے واحد فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلا جو طویل فارمیٹ میں ان کا آخری میچ تھا۔ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں محمد عامر نے 20.10 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بہترین بولنگ 29 رنز کے عوض چار وکٹیں رہیں۔
کاؤنٹی چیمپئن شپ کے واحد میچ میں محمد عامر نے 10.66 کی اوسط سے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ 48 رنز دے کر انھوں نے چار شکار کیے جو ان کے بہترین فیگرز رہے۔ محمد عامر کی اس کارکردگی پر قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اظہر محمود بھی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
اظہر محمود نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ عامر ایسے ہی کھیلتے رہو، تم اسٹار ہو اور جہاں بھی جاؤ گے اچھی کارکردگی دکھاؤ گے۔ سابق بولنگ کوچ نے محمد عامر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔