Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں اپنے دو کھلاڑیوں کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جو ڈینلی نے مقامی ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ کپتان جو روٹ نے مجھے فون کر کے کہا کہ وہ چاہتے ہیں میں جیسن روئے کی جگہ اوپننگ کروں اور ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں مدد کروں۔
انھوں نے کہا کہ میں نے کپتان کا فیصلہ قبول کر لیا ہے، چوتھے ٹیسٹ میں جیسن روئے نیچے بیٹنگ کریں گے اور میں روری برنز کے ہمراہ اوپننگ کروں گا۔ جیسن روئے اب جو ڈینلی کی جگہ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔
جو ڈینلی نے مزید کہا کہ جیسن روئے کا ٹیم میں ہونا ہمارے لیے بہت اچھا ہے اور خاص طور پر جب وہ نمبر چار پر بیٹنگ کریں گے کیونکہ اس وقت تک گیند پرانی ہو چکی ہو گی اور انھیں شاٹس کھیلنے میں مشکل نہیں ہو گی۔