Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔ اس کامیابی کے ساتھ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے مہندر سنگھ دھونی کا ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح ویرات کوہلی کی بطور کپتان طویل فارمیٹ میں 28ویں کامیابی تھی۔
ان سے قبل مہندر سنگھ دھونی نے بطور ٹیسٹ کپتان بھارت کو 27 میچز جتوائے تھے۔ ویرات کوہلی کو جب ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی اس وقت بھارتی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود تھی اور آج بھارت پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔
یاد رہے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہو چکا ہے اور بھارتی ٹیم نے اپنے پہلے دونوں میچز جیت کر 120 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 60 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔