Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈکوچ، بولنگ کوچ اور بیٹنگ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں جس کے بعد کئی سابق کرکٹرز نے درخواستیں جمع کرائیں۔ سعید اجمل بھی بولنگ کوچ کے لیے درخواست جمع کرانے والوں کی فہرست میں شامل تھے تاہم پی سی بی کی جانب سے انھیں نہ کوئی کال کی گئی اور نہ ہی انٹرویو کے لیے بلایا گیا جس پر سعید اجمل نالاں نظر آ رہے ہیں۔
سعید اجمل سے پہلے جلال الدین بھی پی سی بی کے رویے پر تنقید کر چکے ہیں۔ سعید اجمل کو بولنگ کوچ کا تجربہ بھی حاصل ہے۔ وہ پی ایس ایل تھری اور فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ حال ہی میں سعید اجمل نے پی سی بی کی جانب سے کرائے جانے والے کوچنگ کورس میں بھی شرکت کی تھی اور سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا تھا۔