پاکستان ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اظہر محمود عہدے سے تو فارغ ہو گئے مگر کرکٹ سے ان کا لگاؤ برقرار تھا اور برقرار ہے۔ اظہر محمود نے انگلینڈ میں پرو ٹی ٹوئنٹی لیگ میں حصہ لیا۔ سابق پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود نے گرین کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
تین سال بعد گراؤنڈ میں اترنے والے اظہر محمود نے اپنی پرفارمنس سے سب کو حیران کر دیا۔ اظہر محمود گرین کنگز کی طرف سے 60 گیندوں پر 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بولنگ کرتے ہوئے انھوں نے چار اوورز میں 25 رنز دیے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔
اظہر محمود پرو ٹی ٹوئنٹی لیگ کے چار میچوں میں حصہ لیں گے۔ اظہر محمود کی اہلیہ ایبہ قریشی نے بھی اس موقع پر ان کی تعریف کی۔