Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مشترکہ مالک علی خان ترین پاکستان کرکٹ میں نئے آنے والے کھلاڑیوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ علی ترین نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ایمرجنگ کیمپ میں شریک تمام کھلاڑیوں کو پرتکلف عشائیہ دیا۔ اس موقع پر کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ سے متعلق گفتگو کی گئی۔
علی ترین نے اس عشائیے کی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ اس عشائیے میں کراچی کنگز کے اسپنر عمر خان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد موسی کے ساتھ دیگر پلیئرز بھی موجود تھے۔
علی ترین نے کہا کہ یہ تمام کھلاڑی ہمارے ملک کے مستقبل کے ستارے ہیں۔ علی خان ترین نے تمام کھلاڑیوں کو ترین اکیڈمی کے دورے کی دعوت بھی دی جہاں اسپیشل اسکلز کیمپ منعقد کیا جائے گا۔