Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی سی بی پری سیزن کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ فزیکل فٹنس اور نیٹس کے بعد پریکٹس میچ کا آغاز ہو گیا۔ دو روزہ پریکٹس میچ سرفراز الیون اور اظہر علی الیون کے درمیان جاری ہے۔ پریکٹس میچ کے پہلے روز سرفراز الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 355 رنز بنائے۔ سرفراز احمد صرف 15 رنز ہی بنا سکے۔
پہلے روز سرفراز الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 90 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 355 رنز اسکور کیے۔ امام الحق 100 اور افتخار احمد نے 104 رنز بنائے۔
حارث سہیل 69 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے جبکہ عابد علی 13 اور حسن علی 16 رنز بنا سکے۔ بلال آصف اور ظفر گوہر نے دو، دو اور میر حمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔