Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کیلئے ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں لگانے کا امکان ہے۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی۔ 27 اور 29 ستمبر اور دو اکتوبر کو ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں ہی لگایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں شعبہ لاجسٹک انتظامات کر رہا ہے۔
امکان ہے کہ پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ 17 یا 18 ستمبر سے کراچی میں شروع ہو گا۔ پری سیزن کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے جس میں کرکٹرز دو روزہ پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں۔ میچ کے بعد ایک دن جم اور پول سیشن شیڈول کیا گیا ہے۔
پانچ ستمبر کو کرکٹرز مظفرآباد جائیں گے جہاں پر یوم دفاع کے سلسلے میں ایک میچ پلان کیا جا رہا ہے۔ اس میچ میں قومی کرکٹرز حصہ لیں گے۔