Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین ریشب پانٹ اپنے کیریئر کی ابتداء میں ہی ریکارڈز اپنے نام کرنے لگے ہیں۔ جمیکا ٹیسٹ میچ میں ریشب پانٹ نے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا وکٹوں کے پیچھے بطور بھارتی وکٹ کیبر تیزترین 50 شکار کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ایم ایس دھونی نے 15 ٹیسٹ میچوں میں اسٹمپ اور کیچز کی نصف سینچری مکمل کی تھی جبکہ ریشب پانٹ نے 11 ٹیسٹ میچوں میں یہ کارنامہ انجام دے دیا اور وکٹوں کے پیچھے تیزترین 50 شکار کرنے والے بھارتی وکٹ کیپر بن گئے۔
ریشب پانٹ نے سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ کا بھی ریکارڈ برابر کر دیا۔ ایڈم گلکرسٹ نے بھی اپنے ابتدائی 50 کیچز اور اسٹمپ کا سنگ میل 11 ٹیسٹ میچوں میں عبور کیا تھا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں بطورِ وکٹ کیپر بیٹسمین تیزترین 50 شکار کرنے کا ریکارڈ مارک باؤچر کے نام ہے۔ انھوں نے یہ کارنامہ صرف 10 میچوں میں انجام دیا تھا۔