Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

این او سی ملنے کے باوجود آصف علی اور وہاب ریاض کیریبین پریمیر لیگ میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈیز روانہ نہیں ہو سکے۔ آصف علی کو گزشتہ روز کیریبین پریمیر لیگ کیلئے ویسٹ انڈیز روانہ ہونا تھا لیکن وہ اب تک لاہور میں ہی ہیں اور قذافی اسٹیڈیم میں جاری پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آصف علی کو رواں ماہ کی 10 تاریخ تک کیریبین پریمیر لیگ کھیلنے کی اجازت دی ہے اور ان کی ویسٹ انڈیز روانگی میں تاخیر ذاتی وجوہات کی بناء پر ہوئی ہے۔ دوسری جانب فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی اب تک ویسٹ انڈیز روانہ نہیں ہوئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے این او سی ملنے کے باوجود وہاب ریاض نے لیگ کھیلنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے اور انھوں نے لاہور میں جاری پری سیزن کیمپ میں اپنی ٹریننگ جاری رکھی ہوئی ہے۔