Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کی۔ فاسٹ بولر نے ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی جانب سے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ محمد عامر نے 8 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 20.10 کی اوسط سے بولنگ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کیں اور ان کی بہترین بولنگ 29 رنز کے عوض چار وکٹیں رہیں۔
محمد عامر ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ایسیکس کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بولر ہیں۔ ایسیکس کی جانب سے سب سے زیادہ 12 وکٹیں ایڈم زامپا نے حاصل کر رکھی ہیں۔ محمد عامر نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ایک میچ میں ایسیکس کی نمائندگی کی تھی جس میں انھوں نے چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
دوسری جانب بابر اعظم کا بھی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سفر اختتام کو پہنچ چکا ہے لیکن اب تک وہ 578 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔