Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایشز سیریز تین ٹیسٹ میچوں کے بعد سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور دونوں ٹیمیں اب تک ایک، ایک ٹیسٹ میچ جیت سکی ہیں۔ آخری دو میچز کے لیے آئی سی سی ایلیٹ پینل کے سب سے اچھے امپائرز کا اعلان کیا گیا ہے۔
پہلے کمار دھرمسینا کے ساتھ روچیرہ پیلیاگوروگ کو آخری دو ٹیسٹ میچوں کیلئے فیلڈ امپائر بنانے کا اعلان ہوا تھا مگر اب امپائرز میں تبدیلی کر دی گئی۔ ایشز سیریز کے آخری دونوں میچوں میں مراس ایراسمس اور کمار دھرمسینا فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
روچیرہ پیلیاگوروگ ٹی وی امپائر کی ذمے داری نبھائیں گے۔ واضح رہے کہ ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کا معیار بہت خراب رہا تھا اور کئی غلط فیصلے ہوئے تھے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا چوتھے ٹیسٹ کے لیے 4 ستمبر سے مدمقابل ہوں گے۔