Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جیت کا عزم لیے پاکستان انڈر-19 ٹیم سری لنکا روانہ ہو گئی ہے۔ ایشیاء کپ انڈر-19 ٹورنامنٹ 5 سے 14 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ راؤنڈ میچز میں پاکستان کا مقابلہ بھارت، افغانستان اور کویت سے ہو گا۔ پاکستان انڈر-19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں انڈر-19 کیمپ میں بہت محنت کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھ کر تیاری کی گئی ہے، امید ہے ایونٹ میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سیریز میں ہم نے زبردست بیٹنگ اور شاندار بولنگ کی، مسئلہ صرف فیلڈنگ کے شعبے میں تھا۔
روحیل نذیر نے مزید کہا کہ فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ صرف بھارت کے خلاف میچ پر نظر نہیں ہے، ہر میچ بہت اہم ہے اور ابھی پہلے میچ پر فوکس ہے جو افغانستان کے خلاف ہے۔