Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نوید اکرم چیمہ کو قومی کرکٹ ٹیم کا مینجر بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔ سابق چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ مینجر کی دوڑ میں شامل سب سے فیورٹ امیدوار ہیں۔
محسن حسن خان ہیڈکوچ کے بعد ٹیم مینجر کے عہدے کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ نوید اکرم چیمہ پہلے بھی قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر رہ چکے ہیں۔
نوید اکرم چیمہ کو ڈسپلن پر پابندی کی وجہ سے دوبارہ موقع دینے پر اتفاق ہوا۔ ان کے دورے میں کھلاڑیوں کا ڈسپلن اور تمام چیزیں مثالی رہی تھیں۔
ورلڈکپ میں مینجر طلعت حسین کی جانب سے کچھ غلطیاں اور لاپرواہی بھی سامنے آئی جس وجہ سے پی سی بی نے سخت مینجر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی نئی انتظامیہ کا اعلان رواں ہفتے ہو گا۔ نئی انتظامیہ کا پہلا امتحان سری لنکا کے خلاف سیریز ہو گی۔